جان عزیز

( جانِ عَزِیْز )
{ جا + نے + عَزِیْز }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جان' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ صفت 'عزیز' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٠ء میں "چمنستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - پیاری جان، زندگی۔
 دنیا میں عزیز جان سے بڑھ کر کیا ہے پر جان عزیز سے بھی پیارا تو ہے      ( ١٩٣٨ء، (ترجمہ) الخیام، ٣٤ )
٢ - (مخاطب کرنے کا کلمہ) پیارے، میری جان۔ (نوراللغات؛ جامع اللغات)