جان کی امان

( جان کی اَمان )
{ جان + کی + اَمان }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جان' کے ساتھ 'کی' بطور حرف اضافت ملانے کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'امان' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - معافی، رہائی، جان بخشی، عضو، عضو تقصیر؛ نجات، رست گاری۔
"سلطان نے بھی اس کو جان کی امان دی۔"      ( ١٩٣٩ء، افسانہ پدمنی، ١٠٨ )