جان گسل

( جان گُسِل )
{ جان + گُسِل }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جان' کے ساتھ فارسی مصدر 'کیسختن' سے مشتق صیغہ امر 'گسل' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء میں "دیوان غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - قاتل، ہلاک کرنے والا، سخت، خطرناک۔
"نہ یہ کام جاں گسل اور روح فرسا معلوم ہوتا ہے بلکہ معاملہ بالکل اس کے برعکس ہوتا ہے۔"      ( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ١٦١ )
  • جاں فَرْسا
  • جاں کاہ