اتحادی

( اِتِّحادی )
{ اِت + تِحا + دی }
( عربی )

تفصیلات


وحد  اِتِّحاد  اِتِّحادی

عربی زبان کے لفظ 'اتحاد' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٨٤ء کو "تذکرہ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اِتِّحادی [اِت + تِحا + دی]
جمع استثنائی   : اِتِّحادِیّین [اِت + تِحا + دی + یِین]
جمع ندائی   : اِتِّحادِیو [اِت + تِحا + دِیو (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اِتِّحادِیوں [اِت + تِحا + دِیوں (و مجہول)]
١ - وہ لوگ یا قومیں جنھوں نے صلح و جنگ میں ایک دوسرے کی امداد کا فیصلہ کر لیا ہو، حلیف، خصوصاً دوسری جنگ عظیم کی وہ طاقتیں جو نازیوں یا اتلافیوں کے خلاف متحد ہوئی تھیں (فرانس، برطانیہ، روس وغیرہ)
"ترکوں پر "اتحادیوں" کا نرغہ ہوا۔"      ( ١٩٣١ء، مضامین عبدالماجد دریا بادی، ١٩٧ )
صفت نسبتی
١ - اتحاد کی طرف منسوب : اتحاد، یکجہتی اور دوستانہ طور پر کیا ہوا کام، وہ کام یا تنظیم یا مقصد جسے ایک سے زیادہ افراد متحد ہو کر انجام دیں، اتحاد والا۔
"مختلف مرکزی ایجنسیاں قائم کی گئی تھیں جو بعد میں "اتحادی انجمن اور "مرکزی بنک" کے نام سے موسوم ہوئیں۔"      ( ١٩٤٠ء، معاشیات ہند (ترجمہ)، ٤٩:١ )