جدلیاتی مادیت

( جَدَلِّیاتی مادِیَّت )
{ جَدَلْی + یا + تی + ما + دیْ + یَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ صفت 'جدلیاتی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'مادیت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء میں "شاہراہ انقلاب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ مکتب فکر جس کے بانی کارل مارکس اور فریڈرک اینگلز تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ مادہ ذہن سے افضل ہے۔ ذہن از خود مادہ کی ایک ترقی یافتہ شکل ہے زمانے و مکان مادے کی صورتیں ہیں۔ جدلیات کی اصطلاح چیزوں کے حرکی روابط، مرئی رشتوں اور تغیر کی ہمہ گیری کو ظاہر کرتی ہے، ہر وہ شے جو حقیقی ہے تغیر کے مرحلے میں ہے، اس لیے کہ اس کا مواد اس کی مخالف قوتوں پر مشتمل ہے۔
"کارل مارکس نے یہ نتائج اخذ کرنے کے لیے ایک نئے نظریے کی ترتیب دی جسے جدلیاتی مادیت کہتے ہیں۔"      ( ١٩٧٥ء، شاہراہ انقلاب، ١١٧ )