بارہ امام

( بارَہ اِمام )
{ با + رَہ + اِمام }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'بارہ' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'امام' سے مل کر اردو میں مرکب توصیفی 'بارہ امام' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - جمع )
١ - [ جعفری ]  حسب ذیل بزرگ جنھیں اثنا عشری حضرات آنحضرتۖ کے بعد یکے بعد دیگرے دینی پیشوا اور امام مانتے ہیں : حضرت علی، امام حسن، امام حسین، امام زین العابدین، امام محمد باقر، امام جعفر صادق، امام موسیٰ کاظم، امام علی رضا، امام محمد تقی، امام علی نقی، امام حسن عسکری، امام مہدی آخرالزماں علیہم السلام۔
"جو قوم آپ کا مذہب رکھتی ہے گویا بارہ امام کا مذہب رکھتی ہے۔"      ( ١٩٢٤ء، تذکرۃ الاولیا (ترجمہ)، میرزا جان طپش، ١٤ )
  • the twelve "Imams" (religious leaders) of the Shi'ite sect