جڑ پوش

( جَڑ پوش )
{ جَڑ + پوش (و مجہول) }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جڑ' کے ساتھ فارسی مصدر 'پوشیدن' سے ماخوذ صیغہ امر 'پوش' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٠ء میں "فنجائی اور مشابہ پودے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ نباتیات ]  جڑ کے راس پر پایا جانے والا غلاف جو مردہ خلیوں پر مشتمل ہوتا ہے انگریزی Root Cap
"متاثر جڑیں عموماً موٹی ہوتی ہیں اور ان پر جڑ پوش نہیں ہوتے۔"      ( ١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ٢٧ )