فعل لازم
١ - دیکھنا، اُچٹتی نظر ڈالنا۔
"پردہ اٹھا کر ایک خواص نے جھانکا۔"
( ١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا (انتخاب)، ٤٠١ )
٢ - کبھی کبھی پرسش حال کو آنا۔
"ماشاء اللہ پچیس تیس آدمیوں کا کنبہ اور کوئی آ کر جھانکتا بھی نہیں۔"
( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٠٧ )
٣ - جھک کر یا نہوڑا کر دیکھنا۔
"ایک بھیڑ بہت شدت سے پیاسی اس کنوئیں پر آ کر جھانکی۔"
( ١٨٠١ء، ہفت گلشن، ٤٣ )
٤ - تھوڑا تھوڑا ظاہر ہونا، جھلکنا، دکھائی دینا۔
"اس کے کپڑے میلے تھے لیکن اس کے باوجود اس کا جسم اس کے باہر جھانک رہا تھا۔"
( ١٩٥٥ء، منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٣٠ )