اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جھاڑنے اور صاف کرنے کی کوئی چیز، صافی، پونچھن، برش۔
"وہ جھاڑن سے ہاتھ پونچھتی دروازے میں نمودار ہوئی۔"
( ١٩٦٧ء، جلاوطن، ٩٩ )
٢ - وہ چیز جو جھاڑنے اور پونچھنے سے نکلے، بچا کھچا، جھڑن۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
٣ - چھنی، غربال؛ کوڑا کرکٹ ریزگاری، ریزہ۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ)
٤ - [ کنایۃ ] آخری بچہ (نوراللغات)