جنگلی ادرک

( جَنْگْلی اَدْرَک )
{ جَنْگ (ن مغنونہ) + لی + اَد + رَک }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'جنگلی' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ادرک' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٢ء میں "جڑی بوٹیوں سے علاج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - ہندو پاک میں پائی جانے والی ایک بوٹی اور اس کی جڑ جو زیر زمین ادرک کی طرح پھیلتی ہے دواؤں میں استعمال ہوتی ہے۔
"لہسن گوکھر و جنگلی ادرک . نسٹریٹم اور ینی سکل یہ سب کے سب ایسے پودے تھے جن کے رس نے عام جراثیم کو مار دیا۔"      ( ١٩٦٢ء، جڑی بوٹیوں سے علاج، ٩٢ )