بارہ خانوادے

( بارَہ خانْوادے )
{ با + رَہ + خان + وا + دے }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت 'بارہ' اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خانوادہ' کی جمع 'خانوادے' پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور ١٨٨٨ء میں "فرہنگ آصفیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - جمع )
١ - فقرا کے بارہ خاندان جو بارہ صوفیوں کے نام سے منسوب ہیں : اور وہ یہ ہیں : 1۔ قادریہ (شیخ عبدالقادر جیلانی سے منسوب)، 2۔ یوسفیہ (شیخ احمد یوسفی سے منسوب)، 3۔ نقشبندیہ (خواجہ نقشبند سے منسوب)، 4۔ انصاریہ (عبداللہ انصاری سے منسوب)، 5۔ صفویہ (شیخ صفی الدین سے منسوب)، 6۔ زاہدیہ (خواجہ بدرالدین زاہد سے منسوب)، 7۔ عبدالرؤسیہ (شیخ عبدالرؤس سے منسوب)، 8۔ قلندریہ (محمد قلندر سے منسوب)، 9۔ نوریہ (ابوالحسن نوری سے منسوب)، 10۔ خضرویہ (احمد خضروی سے منسوب)، 11۔ شطاریہ (شیخ عبداللہ شطاری سے منسوب)، 12۔ حسینیہ (حضرت امام حسین سے منسوب)۔
"فرقہ زہاد کے چودہ خانوادوں کے علاوہ بارہ خانوادے جو ان سے نکلے اور بھی مشہور ہیں۔"      ( ١٨٨٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٣٤٩:١ )