اعتمادی

( اِعْتِمادی )
{ اِع (کسرہ ا مجہول) + تِما + دی }
( عربی )

تفصیلات


عمد  اِعْتِمادی  اِعْتِمادی

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ عربی کے لفظ 'اعتماد' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو "ستارۂ ہند (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - بھروسے کے قابل، جس پر بھروسا ہو۔
"کارشناس نے کہا کہ ہر شخص اعتمادی اور امین نہیں ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، ستارۂ ہند (ترجمہ)، ١٠٧ )