تفصیلات
اصلاً ہندی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں ہندی سے ہی ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو میں مستعل ہے۔ ١٧٥٩ء میں "راگ مالا" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چھوٹا دروازہ کھڑکی۔
وہاں اک بالا خانے پر تھی باری نظر آتی تھی بیٹھی ایک ناری
( ١٧٥٩ء، راگ مالا، عزلت، ٢١ )
- a small door
- wicket; window