بارہ مہینے

( بارَہ مَہِینے )
{ با + رَہ + مَہی + نے }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ صفت عددی 'بارہ' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم مہینہ کی جمع مہینے لگنے سے 'بارہ مہینے' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣١ء میں "دیوان ناسخ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
جمع غیر ندائی   : بارَہ مَہِینوں [با + رَہ + مَہی + نوں (و مجہول)]
١ - پورے سال، ہمیشہ۔
"مولانا حق داد - بڈھے آدمی تھے، بارہ مہینے کے نمازی، تہجد گزار۔"      ( ١٩١٧ء، طوفان حیات، ٣٩ )
  • (lit.) twelve months