شریانی

( شِرْیانی )
{ شِر + یا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شریان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے 'شریانی' بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٠ء کو "نسخہ عمل طب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - شریان کا، شریان سے منسوب یا متعلق۔
"دیگر ڈاکٹروں نے بیان کیا ہے کہ اس سے صلابتِ شریانی میں مفید نتائج برآمد ہوئے ہیں۔"      ( ١٩٣٤ء، ہمدرد صحت، جولائی، ٢٣ )
٢ - [ مجازا ]  خاص، اہم، غیر معمولی۔
"شہری طیارگی، ٹیلی فون اور دیگر مواصلاتی ذرائع کو ملک کی معیشت میں شریانی اہمیت حاصل ہے۔"      ( ١٩٧٧ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ٢٤٧ )