عربی زبان سے ماخوذ اصل لفظ 'مصالحہ' ہے۔ اردو میں اس سے ماخوذ 'مسالہ' بھی مستعمل ہے۔ 'مسالہ' کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ صفت عددی 'بارہ' بطور لاحق لگنے سے قواعد کے تحت 'مسالہ' کی جمع 'مسالے' آ گیا اور 'بارہ مسالے' مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٥ء میں "کایا پلٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔