لاقانونی

( لاقانُونی )
{ لا + قا + نُو + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لا' بطور سابقہ نفی کے بعد عربی سے ماخوذ اسم اسم صفت 'قانون' میں 'ی' بطور لاحقہ نسبت کے اضافے سے حاصل 'قانونی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٣ء کو "تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - قانون کے خلاف یا بے ضابطہ، ناجائز، ممنوع۔
"درحقیقت یہ امر جو ہوا ہے یہ قانونی ہے، خلاف قانون ہے۔"      ( ١٩٧٢ء، مقصود کائنات، ٦ )
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - قانون کا فقدان، کوئی قاعدہ قانون نہ ہونا نیز قانون کی خلاف ورزی، سرکشی۔
 کس لیے ملک میں ہر سُو نہ ہو لاقانُونی اپنے قانون کو وہ آپ ہی لا کہتے ہیں      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ٢٨ )