لامتناہی

( لامُتَناہی )
{ لا + مُتَنا + ہی }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'لا' بطور سابقہ نفی کے بعد عربی اسم 'متناہی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٩ء کو "مکاشفات الاسرار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - غیر محدود، جس کی حدو انتہا نہ ہو، بے انتہا، بے نہایت۔
"لوگ لامتناہی ظلم و ستم کی چکی میں پسنے لگے۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، مصر، ٢٤٦:١ )
  • بے اِنْتِہا
  • بے حَد
  • بے پایاں