لال کرتی

( لال کُرْتی )
{ لال + کُر + تی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لال' کے بعد ہندی اسم 'کرتی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٧ء کو "کلیات منیر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث )
جمع   : لال کُرْتِیاں [لال + کُر + تِیاں]
جمع غیر ندائی   : لال کُرْتِیوں [لال + کُر + تِیوں (و مجہول)]
١ - (انگریزوں کی عملداری ہند میں) گوروں کی سرخ پوش پلٹن نیز ان کی مستقل چھاؤنی، لال کوڑئی۔
"ان لال کرتی کے گوروں نے تو مجکو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولینِ اعظم (ترجمہ)، ٣٧٨:٥ )
٢ - گوروں کی سرخ پوش فوج کے جوانوں کا لال کوٹ۔
 لال کرتی میں عکس بیگم کا ہو گیا دیکھتے ہی کپتان سرخ      ( ١٩٢١ء، دیوان ریختی، ٣٤ )