فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لال' کے بعد ہندی اسم 'سرا' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "چاندنی بیگم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - ایک قسم کی کممیاب کبوتر جس کا تمام جسم سفید اور صرف سر لال ہوتا ہے۔
"لب دریا کوٹھی کو چہل پہل میں اربابِ چمن شامل تھے، طوطے، مینائیں، کوئلیں، لال سرے . صبح سے شام تک بھانت بھانت کی خلقت کا تماشا بندھا رہتا۔"
( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٩ )