لب تقریر

( لَبِ تَقْرِیر )
{ لَبے + تَق + رِیر }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'لب' کے ساتھ کسرہ صفت لگا کر عربی اسم 'تقریر' لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٤ء کو "دیوانِ مصحفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ فرادا ]  سخن، گفتار، تقریر، بیان، انداز بیان۔
 لغت مری مرے اشکوں کی زبانی سن لو اس سے بہتر لب تقریر کہاں سے لاؤں      ( ١٩٧٧ء، ماحصل، ٦٧ )