لا دینیت

( لا دِینْیَت )
{ لا + دِین + یَت }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لا' بطور سابقہ نفی کے بعد عربی اسم 'دین' لگا کر 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اقبال اور جدید دنیائے اسلام" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - لا دین ہونے کی حالت، مذہب سے کوئی تعلق نہ ہونا، الحاد، دہریت۔
"اقبال کی نظر میں ملک کی اکثریت کی طرف سے مسلمانوں کو لادینیت کی طرف لے جانے اور دین اور سیاست کو علیحدہ علیحدہ قرار دینے کی کوشش تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، اقبال اور جدید دنیائے اسلام، ٢٨٤ )
٢ - [ سیاسیات ]  یہ عقیدہ کہ ریاستی نظام کو مذہبی عقائد پر مبنی نہ ہونا چاہیے۔ (انگ: Secularism)۔ ماخوذ: اصطلاحات سیاسیات، 370)۔