لائن مین

( لائِن مَین )
{ لا + اِن + مَین (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'لائن' کے بعد انگریزی اسم 'مین' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "روز نامہ جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : لائِن مَینوں [لا + اِن + مَے (ی لین) + نوں (و مجہول)]
١ - بجلی، ٹیلی گراف یا ٹیلی فون کے تاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کرنے والا کارکن۔
"ڈرائیور خان گل . سیڑھی کا ٹرک اور لائن مینوں کو لے کر نکلتا ہے۔      ( جنگ، کراچی، ٢٩، اگست، )