لاری اڈہ

( لاری اَڈّہ )
{ لا + ری + اَڈ + ڈَہ }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'لاری' کے بعد ہندی اسم 'اڈہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی زبان رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "گلی گلی کہانیاں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : لاری اَڈّے [لا + ری + اَڈ + ڈے]
جمع   : لاری اَڈّے [لا + ری + اَڈ + ڈے]
جمع غیر ندائی   : لاری اَڈّوں [لا + ری + اَڈ + ڈوں (و مجہول)]
١ - بسیں کھڑی کرنے کا وہ مقام جہاں سے مسافر (عموماً) ایک جگہ سے دوسری جگہ آتے جاتے ہیں۔"
"کتابوں کا ایک بنڈل لے کر لاری اڈے کی طرف چل پڑا۔"      ( ١٩٨٧ء، گلی گلی کہانیاں، ٤٧ )