لمس پذیر

( لَمْس پَذِیر )
{ لَمْس + پَذِیر }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لمس' کے بعد فارسی مصدر 'پذیرفتن' سے صیغۂ امر 'پذیر' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - لمس قبول کرنے والا نیز جسے چھوا جا سکے۔
"وہ اس کے لیے مرئی اور لمس پذیر تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٦٢ )