لوٹ کا مال

( لُوٹ کا مال )
{ لُوٹ + کا + مال }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لوٹ' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مال' کے مابین 'کا' بطور حرف اضافت لگا کر مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - چوری کا مال، زبردستی لیا ہوا مال، چھینا جھپٹا ہوا مال۔
"ہمارے دادا مہتاب خان بڑے اچھے سپاہی تھے . ان کے ایک تہہ خانے میں صرف سہاگ کی نتھیں تھیں۔"      ( ١٩٥٥ء، چند خاکے، ٦٥ )
٢ - مال غنیمت، (مجازاً) مفت کا مال، نہایت سستا مال۔ (نوراللغات؛ علمی اردو لغت)