شے دیگر

( شَے دِیگَر )
{ شَے (ی لین) ںدی + گَر }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'شے' کے بعد فارسی 'دیگر' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "اودھ پنچ لکھنؤ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : اَشْیائے دِیگَر [اَش + یا + اے + دی + گَر]
١ - دوسری چیز، غیر معمولی چیز (اعلٰی یا ادنٰی)۔
"کسی نبی کو نبوت بھی اس موضوع میں نہیں، چلی اخبار نویس توشے دیگر ہے۔"      ( ١٩٢٤ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ٩، ٩:٤٠ )