باری سے

( باری سے )
{ با + ری + سے }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'باری' کے بعد حرف جار 'سے' آنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں رشک کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ایک ایک دن چھوڑ کر، نمبروار۔
 باری سے رہتا ہے مرے گھر میں وہ رشک حور دوزخ میں ایک دن ہوں تو ایک دن بہشت میں      ( ١٨٦٧ء، رشک، دیوان، (ق)، ٢٥٣ )