شیر فلک

( شیرِ فَلَک )
{ شے + رے + فَلَک }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'شیر' کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'فلک' لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "محامد خاتم النبینۖ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - برج اسد۔
 چار آنکھیں کرے شیر فلک مجھ سے ہے کیا جان سب جانتے ہیں ہوں میں سگِ کوئے محمدۖ      ( ١٨٧٢ء، محامد خاتم النبینۖ، ٥٤ )