فعل متعدی
١ - کسی سیّال شے کو برتن میں سے گرانا، ضائع کرنا، اصراف سے کام لینا۔
"اس میں جھینگر مرا پڑا تھا، میں نے لے کے سارا پانی لنڈھا دیا۔"
( ١٩٤٧ء، زندگی نقاب چہرے، )
٢ - خم کے خم خالی کر دینا، ضرورت سے زیادہ شراب استعمال کرنا۔
"وہاں شرابیں لنڈھاتے ہو۔"
( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٨٣ )
٣ - پچھاڑنا، زمین پر گرانا، جان سے مارنا۔
"ہم اوس کو سالا بنا کر چھوڑیں اور ہاتھ پاؤں کاٹ کر لنڈھا دیں۔"
( ١٨٤٥ء، حکایت سخن سنج، ٧٢ )
٤ - لڑھکانا، غلطیدہ کرنا، پھسلانا، (فرہنگ آصفیہ؛ نور اللغات)