لٹھا[2]

( لَٹّھا[2] )
{ لَٹھ + ٹھا }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "تحفتہ الاحباب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : لَٹّھے [لَٹھ + ٹھے]
جمع   : لَٹّھے [لَٹھ + ٹھے]
جمع غیر ندائی   : لَٹّھوں [لَٹھ + ٹھوں (و مجہول)]
١ - غف بناوٹ کا صاف شفاف سفید کپڑا (عموماً پاجامہ، چادر اور کفن وغیرہ کے لیے مستعمل) جھالٹیں، لنکلاٹ۔
"آسمان پر بڑا سا چاند نکلا ہوا تھا، خزاں کی بڑی خنک شفاف لٹھے کی طرح کھڑکھڑاتی ہوئی رات تھی۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ٤٣ )
  • A coarse kind of long cloth