لیزر شعاع

( لیَزر شُعاع )
{ لے + زَر + شُعاع }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'لیزر' کے بعد عربی اسم 'شعاع' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٨ء کو "کاروانِ سائنس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : لیزَر شُعاعیں [لے + زَر + شُعا + عیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : لیزَر شُعاعوں [لے + زَر + شُعا + عوں (و مجہول)]
١ - [ طبیعات ]  روشنی کی وہ طاقت ور شعاعیں جو طبیعات کی جدید دریافت ہے اور جس سے مختلف شعبوں میں کام لیا جا رہا ہے، ایک جدید عمل سے روشنی کی مرتکز کی ہوئی طاقتور شعاعیں۔
"لیزر شعاعوں کی مدد سے کام کرنے والے. ٹیلی وژن ریسیور کے اسکرین پر دیکھا جاسکتا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، رنگین ٹیلی ویژن، ١٥٤ )