انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو "غالب ایک شاعر ایک اداکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - اہم روایت، اہم علامت، کلاسکس کا حصّہ، کوئی غیرمعمولی واقعہ، کردار، افسانہ یا شخصیت جسے لوگ یاد رکھیں۔
"کشور ناہید نے گفتگو کے جس مردانہ انداز سے اب اپنی ایک لی جنڈ بنا لی ہے 'لب گویا' کی غزلوں میں اس کے آثار نہیں ملتے۔"
( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ٢٢٨ )