لیجن آف آنر

( لِیجَن آف آنَر )
{ لی + جَن + آف + آ + نَر }

تفصیلات


اصلاً انگریزی ترکیب ہے۔ انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'لیجن' اور 'آنر' کے مابین انگریزی حرف اضافت 'آف' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٧ء کو "نپولین اعظم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - ایک تمغہ جو فرانس میں دیا جاتا ہے لیاقت، علم، شجاعت اور دیگر شعبہ زندگی میں کارہائے نمایاں انجام دینے پر یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔
"لیجن آف آنر کا نشان ان سب لوگوں کو دیا جانے کو تھا جنہوں نے ذہانت، نفس کشی اور محنت سے شہرت پیدا کی تھی۔"      ( ١٩٠٧ء، نپولین اعظم (ترجمہ)، ٤١١:٢ )