لیگ اسپن

( لیگ اِسْپِن )
{ لیگ (ی مجہول) + اِس (کسرہ ا مجہول) + پِن (کسرہ پ مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ دو اسماء 'لیگ' اور 'اسپن' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٢ء کو "روزنامہ جنگ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ کرکٹ ]  وہ باؤلنگ جس میں گیند کو بیسمین کے بائیں (ٹانگ کی) جانب گھما کر پھینکا جاتا ہے۔
"مشتاق نے ٥ ٹیسٹ میچوں میں ١٥ انگریز بیٹسمینوں کو اپنی لیگ اسپن گگلی بولنگ کا شکار بنایا۔"      ( ١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ١٧ اگست، ٧ )
  • leg spin.