لوکل گورنمنٹ

( لوکَل گَوَرْنْمِنْٹ )
{ لو (و مجہول) + کَل + گَوَرْن + مِنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ اسم 'لوکل' کے بعد انگریزی اسم 'گورنمنٹ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٧ء، کو "یادگارِ غالب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مقامی حکومتِ خوداختیاری، ڈسٹرکٹ بورڈ اور میونسپل کمیٹیوں کے صیغے جن میں منتخب ممبر اپنے دیہات اور قصبات میں صحت، صفائی، تعلیم، سڑکوں اور پلوں وغیرہ کا انتظام ان اصولوں پر کرتے ہیں جو حکومت کی طرف سے مقرر ہوں۔
"یہ بات. اس وقت کہی جب لوکل گورنمنٹ بل پر بحث ہو رہی تھی۔"      ( ١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، اگست، ٢٢ )
  • local government