لٹھ بازی

( لَٹھ بازی )
{ لَٹھ + با + زی }

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لٹھ' کے بعد فارسی مصدر 'زیدن' سے صیغۂ امر 'باز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٨ء کو "دیہاتی زندگی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : لَٹھ بازِیاں [لَٹھ + با + زیِاں (و مجہول)]
جمع غیر ندائی   : لَٹھ بازِیوں [لَٹھ + با + زِیوں (و مجہول)]
١ - لٹھ باز کا کام، لاٹھیوں سے لڑنا، ایک دوسرے کو لاٹھیوں سے مارنا۔
"استاد عبدالحق انصاری کی شخصیت پر غور کیا شاید انہیں پنجاب کا عجوبہ قرار دیا گیا ہو کیونکہ لٹھ بازی کے فن میں اتنے باکمال تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٨٣ )
  • fencing
  • cudgelling;  club-fighting