لکڑمنڈی

( لَکَّڑمَنْڈی )
{ لَک + کَڑ + مَن + ڈی }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'لکڑ' کے بعد ہندی اسم 'منڈی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "آپ گُم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
جمع   : لَکَّڑمَنْڈِیاں [لَک + کَڑ + مَن + ڈِیاں]
جمع غیر ندائی   : لَکَّڑ مَنْڈِیوں [لَک + کَڑ + مَن + ڈِیوں (و مجہول)]
١ - لکڑی کا بڑا بازار، لکڑی کا تھوک بازار، وہ بازار یا جگہ جہاں لکڑیاں بکتی ہوں۔
"کوئی شخص ایسا آئے گا جو. گاہک معلوم ہو تو لکڑمنڈی کے دکاندار اس پر ٹوٹ پڑتے۔"      ( ١٩٩٠ء، آب گم، ٣٨ )