لزوم

( لُزُوم )
{ لُزُوم }
( عربی )

تفصیلات


لزم  لُزُوم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٦ء کو "تذکرہ اہل دلی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - لازم ہونا، واجب ہونا، ضروری ہونا، وجوب۔
"فدائی نے کہا ہے کہ فنی کارنامے میں تاریخی لزوم یا جبر نہیں ہوتا۔"      ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، دسمبر، ٤١ )
٢ - [ بدیع ]  (شعر یا فقرہ وغیرہ میں) کسی ایسی چیز کو ضروری یا لازم قرار دینا جو دراصل لازم یا ضروری نہ ہو۔
"یہ غزل صفت لزوم میں ہے یعنی لفظ صاف کو ہر شعر میں لازم رکھا ہے۔"      ( ١٨٥٩ء، دفتر بے مثال، ١٣٣ )
  • necessity
  • requisiteness
  • compulsion
  • obligation;  nedessary connection;  expediency;  behoof