اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - سری لنکا، سراندیپ، ایک ملک کا نام جس میں رام اور راون کی لڑائی ہوئی تھی نیز ایک قلعے کا نام جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ سونے کا تھا۔
آہ! سونے کی تھی لنکا کبھی بھارت کی زمیں بھاگواں ایسے عجب کچھ ترے دیوی تھے چرن
( ١٩١٠ء، سرور (جہاں آبادی)، خمکدۂ سرور، ١٤٦ )
٢ - [ ہندو ] شاکنی دیووں میں سے وہ دیو جو شیو اور درگا کے ساتھ رہتے ہیں نیز ایک دیوی کا نام
اپنی دلہن کو پنجۂ لنکا سے دے نجات اٹھ اور اٹھ کے پھونک دے راون کی کائنات
( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، )
٣ - دیووں اور پریوں کے ایک فرضی مقام کا نام۔ (فرہنگ آصفیہ)
٤ - عیار، چالاک، شوخ چشم اور آگ لگاؤ عورت (خصوصاً عورتوں میں مستعمل)۔
"لنکا کہیں کی، چوٹی، جمع مسجد کی سیڑھیوں پہ کی شہون۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ آغا حیدر حسن، ١٩ )
٥ - فاحشہ، بدکار، بدچلن عورت۔
کسی نے مارا نقارے پر ڈنکا برہنہ ہو کے ناچی کوئی لنکا
( ١٨٧٤ء، تیرہ ماسہ، ١٦ )
٦ - فتہ و فساد کی جڑ، آفت کی پرکالہ۔
سیلون تک یہاں سے تو اس کی ہے اک اڑان ہشیار رہ، بڑی ہی وہ لنکا ہے میری جان
( ١٩٤٧ء، سنبل و سلاسل، ٥٢ )