لکشمی

( لَکْشْمی )
{ لَکْش + می }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٢ء کو "دہلی کی جان کنی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - وشنو کی بیوی کا لقب جو دولت اور خوبصورتی کی دیوی سمجھی جاتی ہے، لچھمی۔
لکشمی کی پیدائش کے بارے میں مختلف روایتیں ہیں؛ ایک تو یہ کہ وہ اولین واحد دیوی سرسوتی اور پاربتی کے ساتھ پیدا ہوئی، ایک یہ کہ اس نے اوّلین مادرعظیم مایا کے ایک روپ سے جنم لیا۔"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ١٧٧ )
٢ - دھن کی دیوی، دولت، مال و زر، کامیابی، خوشی، خوش نصیبی، لچھمی۔
"سید انور علی دولت میں کھیلت رہے ہیں لکشمی ان کے قدم چومتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، کیمیا گر، ١٩٧ )
٣ - خوبصورتی، حسن۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)
  • good fortune
  • good-luck
  • fortune
  • prosperty;  wealth
  • riches;  success
  • hapiness;  beauty
  • grace
  • loveliness
  • charm
  • splendour;  royal power
  • dominion;  superhuman power a pearl;  name of the goddess of fortune and beauty (she is regarded as the wife of vishnu or Naryan
  • and is one of the principal female deities of the Hindus;  She is called Padma
  • Kamala and Sri
  • and is supposed to be the ceres of the ancients);  an epithet of sita
  • the wife of Rama