باریک جان

( بارِیک جان )
{ با + رِیک + جان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم صفت 'باریک' اور اسم 'جان' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء میں "بنات النعش" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نازک مزاج جو ذرا سے صدمے سے متاثر ہو جائے۔
"ہمارے بچے امیرزادوں کی طرح باریک جان - ہوں تو ایک دن بھی کام نہ چلے۔"      ( ١٨٧٣ء، بنات النعش، ٤٨ )