جھوٹ سچ

( جُھوٹ سَچ )
{ جُھوٹ + سَچ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جھوٹ' کے ساتھ سنسکرت زبان سے ہی صفت 'سچ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٩١١ء میں "دیوان ظہیر دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - جھوٹ موٹ، غلط سلط، کچھ غلط اور کچھ درست؛ جھوٹ۔
 کچھ بن آتی نہیں خلوت میں تو رنجش کے لیے جھوٹ سچ غیر کی توصیف بیاں ہوتی ہے      ( ١٩١١ء، دیوان ظہیر دہلوی، ١٦٧:٢ )