جھوٹ موٹ کا

( جُھوٹ مُوٹ کا )
{ جُھوٹ + مُوٹ + کا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسماء 'جھوٹ اور موٹ' پر مشتمل مرکب کے ساتھ 'کا' بطور حرف اضافت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء "دیوان کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
واحد غیر ندائی   : جُھوٹ مُوٹ کے [جُھوٹ + مُوٹ + کے]
١ - غلط، غلط سلط، جھوٹا۔
"بہت سے تو جھوٹ موٹ کی تعچریف لکھ بھیجتے ہیں۔"      ( ١٩٣٦ء، تعلیمی خطبات، ١٢٩ )
٢ - فرضی، مصنوعی، نقلی۔
"حجام کا بچہ جھوٹ موٹ کا استرا لیے پھرتا ہے۔"      ( ١٩١٨ء، چٹکیاں اور گدگدیاں، ٣٦ )
٣ - بناوٹی، دکھاوے کا، ظاہرداری کا۔
"دو بیویاں. جھوٹ موٹ کے ٹسولے بہاتیں تو وہ جل کر خاک ہو جاتی۔"      ( ١٩١٧ء، طوفان حیات، ٩٤ )