جھوٹا گواہ

( جُھوٹا گَواہ )
{ جُھو + ٹا + گَواہ }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'جھوٹا' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گواہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "گلزار داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
واحد غیر ندائی   : جُھوٹے گَواہ [جُھو + ٹے + گَواہ]
جمع   : جُھوٹے گَواہ [جُھو + ٹے + گَواہ]
جمع غیر ندائی   : جُھوٹے گَواہوں [جُھو + ٹے + گَوا + ہوں (و مجہول)]
١ - غلط شہادت دینے والا، واقعہ کے خلاف گواہی دینے والا۔
 سچا ہمارا خواب ہے آنکھیں کہا کریں کہتا ہے دل سند نہیں جھوٹے گواہ کی      ( ١٩٠٣ء، نظم نگاریں، ١٣٧ )