سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جھٹکے' کے ساتھ 'کا' بطور اردو حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'گوشت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٢ء میں "سیر دہلی کی معلومات" میں مستعمل ملتا ہے۔