جہاد بالمال

( جِہاد بِالْمال )
{ جِہاد + بِل (ا غیر ملفوظ) + مال }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسماء 'جہاد اور مال' کے درمیان 'ب' عربی حرف جر اور 'ال' بطور حرف تخصیص ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٢١ء میں "تقاریر ظفر علی خاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جہاد کے لیے مال خرچ کرنا، جہاد کرنے والوں کی مالی طور پر اعانت کرنا۔
"اس تمام رقبہ میں کوئی ایسا مسلمان. اپنی بساط کے موافق جہاد بالمال کا فرض ادا نہ کرتا ہو اور کم از کم چار آنہ ماہانہ چندہ اپنی خلافت کو نہ دیتا ہو۔"      ( ١٩٢١ء، تقاریر ظفر علی خاں، ٧٣ )