جہاز سازی

( جِہاز سازی )
{ جِہاز + سا + زی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جہاز' کے ساتھ فارسی مصدر 'ساختن' سے مشتق صیغہ امر 'ساز' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : جِہاز سازِیاں [جِہاز + سا + زِیاں]
جمع غیر ندائی   : جِہاز سازِیوں [جِہاز + سا + زِیوں]
١ - جہاز بنانے کا فن، جہاز تیار کرنے کی صنعت۔
"ترکوں نے. جہاز سازی کا ایک کارخانہ بھی قائم کیا۔"      ( ١٩٦٥ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٣٧:٣ )