جہاں پناہ

( جَہاں پَناہ )
{ جَہاں + پَناہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسماء 'جہاں اور پناہ' پر مشتمل مرکب ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٢ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ ذات جس کی پناہ میں دنیا ہو، (مراد) بادشاہ، حاکم۔
"وزیر نے عرض کی جہاں پناہ کا ارشاد دل و جان سے قبول ہے۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣ )
  • مُحافِظ جَہاں
  • حُکْمَران جَہاں
  • نَگْرانِ عالَم
  • world- protection;  protector or asylum of the world;  his majesty;  your majesty