جہاں نمائی

( جَہاں نُمائی )
{ جَہاں + نُما + ای }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جہاں' کے ساتھ فارسی مصدر 'نمودن' سے مشتق صیغہ امر 'نما' کے ساتھ 'ای' لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٢ء میں "دیوان عیش" میں مشتعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - دنیا کے مناظر دکھانا، دنیا کے حالات سے آگاہ کرنا۔
 ہے تیرے جلوے کو یہ میری چشم نم مخصوص جہاں نمائی کو جیسے تھا جام جم مخصوص      ( ١٧٨٢ء، دیوان عیش، مرزا علی، ٢٠ )